رقیہ، نظرِ بد، خود رقیہ، دعا
نظرِ بد کے شیطان کو کمزور کرنے کا عمل
شیخ فرماتے ہیں — Shaytan al-'Ayn (نظر کے خادم شیطان) کو سب سے زیادہ جھنجھوڑنے، جلانے اور ظاہر کر دینے والی ایک ہی چیز ہے: اس کے خلاف براہِ راست دعا۔ یہ اتنی آسان ہے کہ آپ حیران ہوں گے — حالانکہ ان شاء اللہ یہ بہت سے بھاری پروگراموں سے زیادہ تیز ہے۔
اس مضمون میں
شیخ فرماتے ہیں — Shaytan al-'Ayn (نظر کے خادم شیطان) کو سب سے زیادہ جھنجھوڑنے، جلانے اور ظاہر کر دینے والی ایک ہی چیز ہے: اس کے خلاف براہِ راست دعا۔ یہ اتنی آسان ہے کہ آپ حیران ہوں گے — حالانکہ ان شاء اللہ یہ بہت سے بھاری پروگراموں سے زیادہ تیز ہے۔
Shaytan al-'Ayn — پہچاننے کا طریقہ
- بار بار کھوئے کھوئے سے ہو جانا، لوگوں سے کٹ کر تنہائی اختیار کرنا
- شدید Ta'attil — کام کاج رکے رہنا
- جسمانی مسائل — خصوصاً پیٹ میں، اور عورتوں کے رحم کے حصے میں
- سر میں بیٹھا ہو تو: رقیہ یا قرآن سنتے ہی شدید نیند اور غنودگی طاری ہو جانا
یہ خبیث نظر و حسد کے راستے سے داخل ہوا تھا — اور اندر بیٹھ کر اسی نقصان کی نگرانی کر رہا ہے، Wallahu a'lam۔
عمل کی ترتیب
- وقت: رات کا آخری تہائی حصہ — تہجد کا وقت (شیخ نے یہ بات رمضان کی راتوں کی فضیلت کے ذکر میں کہی ہے؛ طریقہ سال بھر کے لیے ہے)۔
- 2 رکعت نماز — نیت: نظر کی تکلیف دور ہونا اور Shaytan al-'Ayn کا جلنا اور بھاگنا۔
- پھر دعا شروع کریں — اگلے کارڈ کی دعائیں بار بار، دل سے۔
- 5 سے 15 منٹ تک جاری رکھیں
دعا میں بار بار "نظر / عین" کا لفظ لے کر کہیں — شیخ فرماتے ہیں کہ نظر کے ذکر کے ساتھ کی گئی دعا ہی اسے سب سے زیادہ لرزاتی ہے۔
دعائیں (شیخ کے سکھائے ہوئے انداز میں)
اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِكُلِّ شَيْطَانِ عَيْنٍ خَبِيثٍ فِي بَدَنِي · اللَّهُمَّ زَلْزِلْ كُلَّ شَيْطَانِ عَيْنٍ · اللَّهُمَّ أَحْرِقْ كُلَّ شَيْطَانِ عَيْنٍ · اللَّهُمَّ أَخْرِجْ كُلَّ شَيْطَانِ عَيْنٍ مِنْ جَسَدِي
اے اللہ! میرے جسم کے ہر خبیث نظر والے شیطان کو آپ ہی پکڑ لیں۔ اے اللہ! ہر نظر والے شیطان کو لرزا دیں۔ جلا دے۔ میرے جسم سے نکال دیں۔ (یہ نبی کریم ﷺ سے منقول مخصوص الفاظ نہیں ہیں — شیخ کے سکھائے ہوئے انداز میں، اپنی زبان میں بھی کہا جا سکتا ہے)
اسی طرح کہیں: "جو شیطان نظر کے ذریعے داخل ہوا... نظر میں طاقت پا گیا... نظر میں گرہ لگا گیا... نظر میں روک کر بیٹھا ہے — اے اللہ! ان سب کو نکال دیں۔" — اپنی زبان میں، دل سے۔
دعا کے دوران جو محسوس ہو سکتا ہے
- جسم میں شدید سن پن یا گرمی کا پھیل جانا
- بار بار جمائیاں — دعا کو کاٹنے کی کوشش
- جسم میں مروڑ / حرکت — دائیں بائیں؛ گویا بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے، مل نہیں رہا
گھبرائیں نہیں — یہ اثر ہونے کی علامات ہیں۔ دعا نہ روکیں؛ 5 سے 15 منٹ بعد ان شاء اللہ جسم میں ہلکا پن اور سکون محسوس کریں گے — سمجھ لیں کہ وہ کمزور ہو گیا ہے۔
معمول — لگاتار 7 دن
- روزانہ ایک ہی طریقے سے، ایک ہی نیت سے — لگاتار 7 دن
- ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی وہ اتنا کمزور ہو جائے گا کہ مکمل طور پر رخصت ہو سکتا ہے
- شیخ کے الفاظ میں: سادہ ہونے کے باوجود یہ طریقہ بہت سے بھاری رقیہ پروگراموں سے بھی زیادہ تیز اور مؤثر ہو سکتا ہے ان شاء اللہ
شرائط تین ہیں — یقین، توکل، تسلسل۔ اللہ آپ کو ہر نظر اور نظر کے شیطان سے شفا دے۔ آمین۔
ماخذ: شیخ فواز الاسود (Madinat al-'Ilm)
ترجمہ و تالیف: راقی Raqi Faisal Ahmed Sabit — القرآن رقیہ ہیلنگ سینٹر
مزید پڑھیں
کیا نیند ہی میں جادو کی تجدید ہو رہی ہے؟
کیا آپ خواب میں بار بار کھانا پینا دیکھتے ہیں؟ کیا نیند سے اٹھ کر جسم ٹوٹا ہوا محسوس ہوتا ہے؟ جس خفیہ دروازے سے نقصان داخل ہوتا ہے — آج اسے بند کرنے کا عمل سیکھیں گے ان شاء اللہ۔
وہ آیت جسے 7 بار پڑھنے سے "جما ہوا" وسوسہ ختم ہو جاتا ہے
روزمرہ بار بار لوٹنے والے وسوسے، منفی خیالات اور کاموں میں بار بار رکاوٹ — صبح کے صرف 2 منٹ کے ایک عمل سے انہیں روکنے کا طریقہ آج آپ سیکھیں گے، ان شاء اللہ۔
حاسد کے گھر سے نکلتے ہی کیا کریں
پرسکون اور ٹھہرا ہوا گھر کچھ مہمانوں کے جانے کے فوراً بعد اچانک بے سکون ہو جاتا ہے — جھگڑے، رونا دھونا، ڈراؤنے خواب؟ یہ جادو نہیں، بلکہ نظرِ بد اور حسد کا اثر ہو سکتا ہے۔ گھر کو صاف کرنے کا طریقہ سیکھیں، ان شاء اللہ۔