سیکھنے کا فن، معمول، رقیہ، پڑھائی، طلبہ
فجر سے نیند تک — ایک مکمل دن کا نقشہ
صرف پڑھنے کا معمول نہیں — روحانی سکون اور توجہ بڑھانے کا معمول۔
پچھلے ستائیس دن سے ہم حکمتِ عملیوں کی بات کر رہے ہیں۔ آج انہیں ایک دن کے نقشے میں ترتیب دیتے ہیں۔
لیکن شروع ہی میں ایک بات۔
یہ معمول صرف ایک عام پڑھائی کا معمول نہیں — یہ آپ کے روحانی سکون اور پڑھائی میں توجہ بڑھانے کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔
دونوں چیزیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ کیونکہ بے چین دل کے ساتھ توجہ نہیں آتی، اور توجہ کے بغیر علم نہیں آتا۔
🌅 فجر اور صبح کا آغاز
- صبح کے مسنون اعمال اور اذکار مکمل کرنا
- سورۃ یٰسین اور سورۃ الکہف 1 بار تلاوت کرنا
📖 رقیہ کا پانی اور صبح کا ڈیپ ورک (صبح 6:00 – 9:00)
- پڑھائی شروع کرنے سے پہلے رقیہ کا پانی تیار کرنا — پانی پر 7 بار سورۃ الفاتحہ پڑھ کر پھونک مارنا
- دن کے سب سے مشکل یا بور مضامین اسی وقت پڑھنا
- 25 منٹ مسلسل پڑھنا، 5 منٹ وقفہ
- وقفے کے دوران درود شریف یا ذکر کرنا، اور 1 بار سورۃ ق پڑھ کر پانی پر پھونک مارنا اور وہ رقیہ کا پانی پینا
غور کریں — سب سے مشکل کام صبح میں۔ کیونکہ prefrontal cortex اس وقت سب سے تازہ ہوتا ہے۔ سہ پہر میں مشکل مضمون لیں گے تو دگنا وقت لگے گا۔
🌤️ وسطِ صبح کی پڑھائی (صبح 9:00 – 12:00)
- غسل کر کے تازہ دم ہو جانا
- نسبتاً آسان یا کم توجہ کے متقاضی مضامین اسی وقت میں
- اس وقت کے دوران 2 یا 4 رکعت چاشت (صلاۃ الضحیٰ) کی نماز
🍽️ ظہر اور دوپہر کا کھانا (دوپہر 1:00 – 2:00)
- ظہر کی نماز
- دوپہر کا کھانا — پیٹ مکمل بھر کر نہ کھانا بلکہ کچھ بھوک باقی رکھنا، اور کھانے کے ساتھ کلونجی یا شہد رکھنا
پیٹ بھر کر کھانے سے اگلے دو گھنٹے عملاً ضائع ہو جاتے ہیں۔ یہ سنت بھی ہے، سائنس بھی۔
😴 قیلولہ یا پاور نیپ (دوپہر 2:00 – 3:00)
- دوپہر کی سنت نیند یا پاور نیپ (الارم لگا کر رکھنا)
- نیند سے اٹھ کر وضو کرنا، پڑھائی شروع کرنے سے پہلے آیت الکرسی اور 3 قل پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارنا اور انہیں پورے جسم پر پھیر لینا
🚶 عصر اور سہ پہر (عصر – مغرب)
- عصر کی نماز
- اس وقت بھاری یا مشکل پڑھائی نہیں — ہلکی پھلکی چہل قدمی یا جسمانی ورزش
- شام کے مسنون اعمال، اور رات کو کیا کیا پڑھنا ہے اس کی ٹو ڈو لسٹ بنانا
یاد ہے دن 06 میں میں نے ورزش کی بات کی تھی؟ یہی وقت اس کے لیے سب سے موزوں ہے۔
🌙 شام کی پڑھائی (شام 6:00 – رات 8:00)
- مغرب کی نماز
- سارے دن جو کچھ پڑھا ہے، اسے کتاب بند کر کے یا صرف عنوان کا نام دیکھ کر active recall کرنا
یہی دن کے سب سے قیمتی دو گھنٹے ہیں۔ کچھ نیا پڑھنا نہیں — جو پڑھا ہے اسے یاد سے نکالنا ہے۔
🍚 رات کا کھانا اور عشاء (رات 8:30 – 9:30)
- عشاء کی نماز اور رات کا کھانا
✍️ رات کا پریکٹس سیشن (رات 9:30 – 11:00)
- دن بھر کے پڑھے ہوئے کا ریویژن کریں، اور آنے والے دن کا روٹین طے کریں؛ جو کام باقی رہ گئے ہیں انہیں دوبارہ شیڈول کریں
- MCQ حل کرنا یا مشق پر مبنی (نقشہ/پریکٹس) پڑھائی
🛏️ سونے کی تیاری (رات 11:00)
- حصن المسلم سے سونے کی دعائیں اور مسنون اعمال
- اور سونے سے پہلے یہ نیت کریں: "اے اللہ! میری اس نیند کو آپ پڑھا ہوا یاد رکھنے اور دماغ کے ٹھنڈا ہونے کا ذریعہ بنا دیں۔"
شروع کیسے کریں؟
ایک ہی دن میں سب کچھ اپنانے کی کوشش نہ کریں — یاد ہے، سسٹم بنانے کا اصول؟ بدترین دن میں بھی جو چل سکے، وہی سسٹم ہے۔
پہلے ہفتے میں صرف دو چیزیں اپنائیں: صبح کا ڈیپ ورک اور شام کا active recall۔ باقی آہستہ آہستہ شامل کریں۔
اور آخری بات
پیارے طالب علم، باقاعدگی سے عمل کرنے کی کوشش کرو۔ اپنے آپ پر یقین رکھو۔ اور قرآن و سنت کے اعمال کے ذریعے اللہ سے مدد مانگو — وہی تمہارے مقصد تک پہنچنے کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور کر دے گا۔
کل دن 29 ہے — امتحان کی تیاری، ہال کے آداب اور منتخب دعائیں۔
روٹین کا ایک اسکرین شاٹ لے کر پڑھائی کی میز کے سامنے لگا لیں۔ کل فجر سے شروع۔
اللہ ہمارے وقت میں برکت دے۔ آمین۔
یہ تحریر "سیکھنے کا فن" کتاب کے ایک حصے سے لی گئی ہے۔ پورا ڈھانچہ، باقی ابواب اور علم، دعا اور رقیہ والا حصہ کتاب میں موجود ہے — کتاب دیکھیں
مزید پڑھیں
10 گھنٹے پڑھا۔ سیکھا صرف 1 گھنٹے کا۔
وہ حساب جو کسی نے آپ کو نہیں سکھایا — حالانکہ سب کچھ اسی سے طے ہوتا ہے۔
آپ کی اصل رکاوٹ ٹھیک کہاں ہے؟
سب طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ لیکن غلط جگہ پر طریقہ لگایا جائے تو کچھ نہیں بدلتا۔
سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ پھر بھی نتیجہ کیوں نہیں بدل رہا؟
Anki چلا رہے ہیں، active recall کر رہے ہیں، spaced repetition پر عمل کر رہے ہیں — پھر بھی رکے ہوئے ہیں۔